فیفاانڈر 20 ورلڈ کپ 20 مئی سے جنوبی کوریا میں شروع ہوگا

فیفاانڈر 20 ورلڈ کپ 20 مئی سے جنوبی کوریا میں شروع ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سیول(اے پی پی) فیفا کے زیراہتمام انڈر 20 ورلڈ کپ 20 مئی سے جنوبی کوریا میں شروع ہوگا۔ 21 جون تک جاری رہنے والے ٹورنامنٹ میں دنیا بھر سے 24 ٹیمیں حصہ لیں گی جنہیں چھ گرپوں میں تقسیم کیا گیا ہے، گروپ اے میں جنوبی کوریا، گنی، ارجنٹائن اور انگلینڈ گروپ بی میں وینزویلا، جرمنی، وانواتو اور میکسیکو گروپ سی میں زیمبیا، پرتگال، ایران اور کوسٹاریکا گروپ ڈی میں جنوبی افریقہ، جاپان، اٹلی اور یوروگوئے گروپ ای میں فرانس، ہونڈراس، ویتنام اور نیوزی لینڈ جبکہ گروپ ایف میں ایکواڈور، امریکا، سعودی عرب اور سینیگال شامل ہیں، سربیا کی ٹیم جو گزشتہ ٹورنامنٹ کی فاتح ہے ایونٹ کے لئے کوالیفائی کرنے میں ناکام رہی، ارجنٹائن کو سب سے زیادہ 6 ٹائٹلز جیتنے کا اعزاز حاصل ہے۔