فرانس صدارتی انتخاب کا پہلا مرحلہ ،عمانویل میکرون فاتح،مارلی پین کا دوسرا نمبر

فرانس صدارتی انتخاب کا پہلا مرحلہ ،عمانویل میکرون فاتح،مارلی پین کا دوسرا ...
فرانس صدارتی انتخاب کا پہلا مرحلہ ،عمانویل میکرون فاتح،مارلی پین کا دوسرا نمبر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پیرس(ڈیلی پاکستان آن لائن)فرانس میں جاری صدارتی انتخاب میںعمانویل میکرون پہلے مرحلے میں جیت گئے جبکہ مارلی پین دوسرے نمبر پر رہیں۔

بچوں کے قومی دن پر طیب اردگان نے 10سالہ بچے کو صدر بنا دیا

میڈیا رپورٹس کے مطابق فرانس میں جاری صدارتی انتخابات میں 11امیدوارو ں نے حصہ لیااور اتوار کے روز پولنگ ہوئی جس کے نتیجے میں عمانویل میکرون اور مارلی پین پہلے مرحلے میں کامیاب رہے۔دونو ں امیدواروں کی جیت کے بعد ان کے حامیوں نے اپنے اپنے دفاتر میں جیت خوشی منائی اور مبارکباد دی۔واضح رہے کہ پہلے مرحلے میں کامیاب ہونے والے دونوں امیدواروں کے درمیان حتمی مقابلہ 7مئی کو ہوگا اور کامیاب ہونےوالا امیدوار فرانس کی صدارت سنبھالے گا۔