ماہ نوراور سدرہ نورکی ’’اف یہ لڑکیاں‘‘میں زبردست پرفارمنس

ماہ نوراور سدرہ نورکی ’’اف یہ لڑکیاں‘‘میں زبردست پرفارمنس
 ماہ نوراور سدرہ نورکی ’’اف یہ لڑکیاں‘‘میں زبردست پرفارمنس

  



لاہور (فلم رپورٹر)شالیمار تھیٹرمیں شروع ہونے والے پروڈیوسر ملک طارق کے نئے ڈرامہ ’’اف یہ لڑکیاں‘‘میں ماہ نور اورسدرہ نور کی زبردست پرفارمنس،شائقین نے دل کھول کر داد دی۔شالیمار تھیٹر میں جاری ڈرامہ’’اف یہ لڑکیاں‘‘ میں ماہ نور اورسدرہ نور کی ڈانس پرفارمنس کو پسند کیا جا رہاہے ۔اس ڈرامے کے دیگر نمایاں فنکاروں میں ندا ملک،مختار چن،ماہین،گڈو کمال،اسد مکھڑا اور دیگر شامل ہیں۔اس ڈرامہ کے رائٹر ڈائریکٹرڈاکٹر اجمل ملک ہیں۔شائقین کی جانب سے زبردست رسپانس ملنے پردونوں نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ ہمیں کامیابی مل رہی ہے۔ڈرامہ میں ساتھی اداکاروں کے ساتھ کام کرنے کاہمیشہ مزہ آتا ہے۔ماہ نورنے بتایا کہ جہاں تک فلموں میں کام کی بات ہے تو ایسا کردار کرنا چاہوں گی جو لوگوں کے لئے سبق آموز ہو۔انہوں نے کہا کہ ایک آرٹسٹ کیلئے ڈانس میں مہارت بہت ضروری ہے۔

مزید : کلچر