دعا ہے کہ ڈرامہ فلمی صنعت کی طرح یہ زوال پذیر نہ ہو ،سہراب افگن
لاہور(فلم رپورٹر)سینئر اداکار اور ڈائریکٹر سہراب افگن نے کہا ہے کہ ٹی وی ڈرامہ اس وقت پورے عروج پر ہے اس کی ترقی میں لاہور سے وابستہ پروڈیوسرز کا بہت بڑا کردار ہے ۔میری دعا ہے کہ فلمی صنعت کی طرح یہ زوال پذیر نہ ہو ۔سہراب افگن نے کہا ہے کہ مجھے امید ہے کہ پاکستان میں فلم کا رجحان ایک بار پھر بڑھے گا۔اگر فلم بینوں کو ان کے معیار کے مطابق فلمیں دیں جائیں گی کوئی بھی غیر ملکی فلم ہمارا مقابلہ نہیں کر سکے گی۔ انہوں نے کہا کہ آج کل فلم کے ساتھ ڈراموں میں بھی مصروف ہیں ۔ لیکن فلم انڈسٹری کا عروج کا دور آج بھی آنکھوں کے سامنے منڈلاتا رہتا ہے ۔ لیکن میں مایوس نہیں انشا اللہ ہماری فلم انڈسٹری دوبارہ اپنے پاوں پر کھڑی ہو گی ۔میں لکھنے والوں سے صرف یہی درخواست کروں گا اب وہ نئے موضوعات کے لئے تھوڑی سی ریسرچ کریں تو کئی کہانیاں مل سکتی ہیں۔