حقیقی شہرت ڈرامہ سیریل ’’ایک نئی سنڈریلا ‘‘سے ملی تھی ،مایا علی
لاہور(فلم رپورٹر)ٹی وی کی معروف اداکارہ و ماڈل مایا علی نے کہا ہے کہ مجھے حقیقی شہرت نجی چینل سے پیش کی جانے والی ڈرامہ سیریل ’’ایک نئی سنڈریلا ‘‘سے ملی تھی ۔مایا علی نے کہا ہے کہ ڈرامہ سریل ’’کھویا کھویا چاند ‘‘میں میرا کردار منفرد نوعیت کا تھا ،مذکورہ ڈرامہ سیریل میں سینئر اداکاروں سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا تھا ۔’’پاکستان‘‘سے گفتگو کرتے ہوئے اداکار کا کہنا تھاکہ یہ حقیقت ہے کہ سینئر اداکار ہم جیسے فنکاروں کے لئے استاد کا درجہ رکھتے ہیں اور اگر کوئی ان سے سیکھنا چاہیے تو اسے کہیں او رجانے کی ضرورت نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سینئرز کا احترام کرتی ہوں اور ان سے کچھ نہ کچھ سیکھنے کی جستجو میں رہتی ہوں۔