بھارتی ترانہ بھولنے پر سونم کپور تنقید کا شکار

بھارتی ترانہ بھولنے پر سونم کپور تنقید کا شکار

  



ممبئی (نیوز ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور کو اپنا قومی ترانہ بھولنے پر بھارتی عوام کی جانب سے سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا شکار ہوگئیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ سونم کپورنے اپنے ایک کالم میں بھارتی قومی ترانے کا ذکرکرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم جو بچپن اپنا قومی ترانہ بہت پڑھتے تھے ہمیں ایک بار پھراسے ذہن میں لانا چاہیئے جس کی ایک لائن ہندو، مسلم، سکھ ،عیسائی بھی تھی۔اداکارہ کے اس کالم کے بعد ان کے مداحوں نے ہی انہیں خوب تنقید کا نشانہ بنایا کیونکہ ہندو، مسلم، سکھ ،عیسائی جیسا کوئی بھی جملہ بھارت کے قومی ترانے میں شامل نہیں ہے۔ اداکارہ کے قومی ترانہ بھولنے پر ان کے مداحوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرمختلف قسم کے خیالات اورغصے کا اظہار کیا۔

مزید : کلچر