شان کی فلم ’’یلغار‘‘کی ٹریلر لانچنگ تقریب آج کراچی میں ہوگی
لاہور(فلم رپورٹر)لالی ووڈ سٹار شان کی فلم’’یلغار‘‘کی لانچنگ تقریب آج کراچی کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہوگی۔اس تقریب میں فلم کی کاسٹ کے علاوہ شوبز کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات شرکت کریں گی۔عید الفطر پر عام نمائش کے لئے پیش کی جانے والی فلم ’’یلغار‘‘ کے تقسیم کار ہم فلمز ہیں۔لانچنگ تقریب کی میڈیا کوآرڈینیشن کے فرائض منہاس صغیر انجام دیں گے۔