الحمراء کی کینٹین پر اشیاء خورد و نوش کی مہنگے داموں فروخت،خریداروں کا احتجاج

الحمراء کی کینٹین پر اشیاء خورد و نوش کی مہنگے داموں فروخت،خریداروں کا ...

  



لاہور(فلم رپورٹر) الحمراء مال روڈمیں واقع تینوں کینٹینز پر مہنگائی کا راج تمام اشیاء خورد و نوش مہنگے داموں فروخت کی جا رہی ہیں ۔بیچی جانے والی تمام اشیاء کی قیمت پانچ سے دس روپے زیادہ وصول کی جا رہی ہے جس پر لوگ سراپا احتجاج ہیں کہ مقررہ قیمت سے زیادہ کیوں وصول کیا جا رہا ہے۔ڈرامہ دیکھنے والوں کو بھی اس حوالے سے بہت شکایت ہے الحمراء میں زیر تعلیم فائن آڑٹس اور میوزک کے طلباء کا کہنا ہے کہ ہمارے ماں باپ بڑی مشکل سے ہمیں تعلیم دلوا رہیں ایک سرکاری ادارے میں مہنگائی کو روکنے والا کوئی نہیں ہے ہماری حکومت سے اپیل ہے کہ الحمراء کی کینٹینز میں مہنگے داموں بیچی جانے والی اشیاء کی قیمتیں فوری طور پرکم کی جائیں تاکہ ہر کوئی ان کو با آسانی خرید سکے۔طلباء کا یہ بھی کہنا ہے ایسا کام کرنے والوں کو الحمراء کے ارباب اختیار کی سرپرستی حاصل ہے کیونکہ بغیر سرپرستی کے ایسا کرنا ممکن نہیں ہے ۔اس سلسلے میں ایک اہلکار نے اپنا نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ کینٹین کا ٹھیکہ ناجائز طریقے سے حاصل کیا گیا ہے اس لئے ٹھیکیدار اشیاء خورد و نوش مہنگے داموں فروخت کرنے پر مجبور ہیں ۔

مزید : کلچر