شاہ رخ خان میرے پسندیدہ فنکار ہیں‘ اداکارہ انوشکا شرما

شاہ رخ خان میرے پسندیدہ فنکار ہیں‘ اداکارہ انوشکا شرما
 شاہ رخ خان میرے پسندیدہ فنکار ہیں‘ اداکارہ انوشکا شرما

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی(آئی این پی) بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما نے کہا ہے کہ شاہ رخ خان میرے پسندیدہ فنکار ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق انوشکا شرما نے کہا کہ شاہ رخ کسی بھی موضوع پر بات کر سکتے ہیں کیونکہ وہ بہت مطالعہ کرتے ہیں اور یہی وہ خصوصیت ہے جو باقی ساتھی سٹارز میں نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ شاہ رخ اورمیرے درمیان بہت سے موضوعات پر گفتگو ہوتی رہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شاہ رخ کا تجربہ، توانائی اور جوش و خروش قابل دید ہے جس سے سب متاثر ہیں۔

مزید :

کلچر -