فن پوری دنیاکیلئے ایک جیسا ہوتاہے،معروف گلوکارہ مون پرویز

فن پوری دنیاکیلئے ایک جیسا ہوتاہے،معروف گلوکارہ مون پرویز
فن پوری دنیاکیلئے ایک جیسا ہوتاہے،معروف گلوکارہ مون پرویز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (فلم رپورٹر)معروف گلوکارہ مون پرویزنے کہا ہے کہ ہم کسی سے کم نہیں پاکستانی گلوکار اورفنکار فنّی صلاحیتوں سے مالا مال ہیں ۔ہمارے فنکاروں نے جہاں بھی کہیں پرفارم کیا ہے اپنی پرفارمنس سے لوگوں کو داد دینے پر مجبور کیا ہے ۔مون پرویز نے کہا کہ موسیقی سرحدوں تک محدود نہیں ہے، پاکستانی لیجنڈ گلوکاروں نے دنیا بھر میں پرفارم کر کے یہ ثابت بھی کیا ہے ۔ انہی کی وجہ سے پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن ہوا اور اب یہ ذمہ داری ہمارے کندھوں پر ہے جس کو میرے سمیت دیگر فنکار اچھے انداز میں پوری کرنے کی جستجو میں مصروف ہیں۔مون پرویزنے کہا کہ ہالی ووڈ ، بالی ووڈ اور امریکہ کے بھی ایسے اداکار ہیں جنہوں نے اپنے فن کے ذریعے پوری دنیا میں اپنی شناخت قائم کی ۔ انہوں نے کہا کہ فن پوری دنیا کے لئے ایک جیسا ہوتاہے جس کی بڑی مثال استاد نصرت فتح علی خان ، میڈم نور جہاں ، ریشماں ، عالم لوہار ، غلام علی ، شوکت علی اور مہدی حسن جیسے لیجنڈ گلوکاروں ہیں جنہوں نے پوری دنیا میں پرفارم کر کے ثابت کر دیا ہے کہ فن کی کوئی حد نہیں ہوتی۔

مزید :

کلچر -