پاکستانی فنکاروں کا ٹیلنٹ دنیا میں مقام رکھتا ہے‘ ریما خان

پاکستانی فنکاروں کا ٹیلنٹ دنیا میں مقام رکھتا ہے‘ ریما خان
 پاکستانی فنکاروں کا ٹیلنٹ دنیا میں مقام رکھتا ہے‘ ریما خان

  


کراچی (نیوز ڈیسک ) فلم سٹار ریما خان نے کہا ہے کہ پاکستانی فنکاروں کا ٹیلنٹ پوری دنیا میں ایک مقام رکھتا ہے اور اگر انڈسٹری میں بھی معیار کو اپنا لیا جائے تو ہم کھویا ہوا مقام حاصل کر سکتے ہیں۔ اپنے ایک انٹرویو کے دوران فلم سٹار ریما خان نے کہا کہ میرے شائقین کی تعداد آج بھی سب سے زیادہ ہے اور اسی وجہ سے مجھے بار بار فلموں میں کام کرنے کی پیش کش ہو رہی ہے لیکن میں فی الحال کسی بھی فلم میں کام نہیں کرنا چاہتی تاہم میری کوشش ہے کہ میں جلد از جلد فلم انڈسٹری کے حالات بہتر ہونے پر اپنی ایک فلم بناؤں۔ ریما نے مزید کہا کہ کبھی مایوس اور نا امید نہیں ہوتی اور ہمیشہ مثبت سوچ کے ساتھ آگے بڑھتی ہوں ، عزت اور شہرت ملنے کے بعد اسے بر قرار رکھنا اسے حاصل کرنے سے زیادہ مشکل کام ہوتا ہے ۔

ریما خان نے کہا کہ مجھے اپنے کیرئیر کے آغاز پرہی جو عزت اور شہرت ملی وہ بہت کم لوگوں کے حصے میں آتی ہے اور اس پر میں اوپر والے کا جتنا بھی شکر ادا کروں وہ کم ہے ۔ میں سمجھتی ہوں کہ اسکے بعد انسان کو اپنے اندر عاجزی لانی چاہیے جس سے اسے اور عزت اور شہرت ملتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ میں ہر حال میں خوش رہتی ہوں۔

مزید : کلچر