بھارت نے ہمیشہ پاکستانی فنکارو ں کی صلاحیتوں کابھرپورفائدہ اٹھایا،بندیاحسین

بھارت نے ہمیشہ پاکستانی فنکارو ں کی صلاحیتوں کابھرپورفائدہ ...
 بھارت نے ہمیشہ پاکستانی فنکارو ں کی صلاحیتوں کابھرپورفائدہ اٹھایا،بندیاحسین

  



لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ وپرفارمر بندیا حسین نے کہا ہے کہاہے کہ فلم انڈسٹری میں تبدیلی نئے اور ٹیلنٹڈ فنکاروں کے ذریعے لائی جاسکتی ہے ۔ایک بیان میں ان کاکہناہے کہ ملک میں موجود ٹیلنٹ کی صلاحیتوں کااستعمال صحیح معنو ں میں نہیں کیاجاتایہی وجہ ہے کہ ہمارے آرٹسٹ بھارت کارخ کرتے ہیں اوربھارت نے ہمیشہ پاکستانی فنکارو ں کی صلاحیتوں کابھرپورفائدہ اٹھایاہے ۔میں ان دنوں محفل تھیٹر میں جاری ڈرامہ’’کبوتری‘‘میں پرفارم کررہی ہوں۔بندیا حسین نے کہاکہ سینئرفنکارایک اکیڈمی کی حیثیت رکھتے ہیں ۔ان کی راہنمائی میں نئے آرٹسٹ اپنے فن کوبہتراندازمیں اجاگرکرسکتے ہیں۔

فلمسازوں اور ہدایتکاروں کو چاہیے کہ وہ میرٹ پرنئے آرٹسٹوں کوفلموں میں کاسٹ کریں تاکہ نوجوان نسل بھی پاکستانی فلموں کی جانب راغب ہواورفلم انڈسٹری ترقی کرے ۔ بندیا حسین کاکہناہے کہ ہمارے ملک میں جدید ٹیکنالوجی متعارف ہوچکی ہے اورتعلیم یافتہ تیکنیک کاراس سے مستفید ہورہے جوکہ پاکستان فلم انڈسٹری کے لئے خوش آئندہے ۔

مزید : کلچر