25ویں ایشین ایکسی لنس پرفارمنس ایوارڈ کیلئے میاں ایم اے شاہدکا انتخاب
لاہور (فلم رپورٹر)نجی بینک کے چیئر مین میاں ایم اے شاھد کو نمایاں خدمات پر 25 ویں ایشین ایکسی لنس پرفارمنس ایوارڈ کے لئے منتخب کرلیا ہے۔ اس بات کا اعلان سلور جوبلی ایوارڈ کمیٹی کے چیئرمین سید سہیل بخاری سجادہ نشین حضرت سید پیر مکیؒ لاہور نے کیا ہے۔ تقریب ایوارڈ 5مئی کو الحمراء ہال 1شاھراہ قائد اعظم لاہور میں منعقدکی جا رہی ہے۔ وفاقی اور صوبائی وزراء ، ممبران قامی اسمبلی لیجنڈز فنکار، تخلیق کار شریک ہوں گے۔