سوناکشی سہنا کی ’نور ‘پہلے روز خاطر خواہ بزنس نہ کرسکی

سوناکشی سہنا کی ’نور ‘پہلے روز خاطر خواہ بزنس نہ کرسکی
 سوناکشی سہنا کی ’نور ‘پہلے روز خاطر خواہ بزنس نہ کرسکی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (این این آئی) بالی ووڈ اداکار سوناکشی سنہاء کی فلم نور ریلیز کے پہلے روز خاطر خواہ بزنس نہ کرسکی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ فلم نور جس میں مرکزی کردار سوناکشی سنہاء کررہی ہیں اپنی ریلیز کے پہلے دن خاطر خواہ بزنس نہیں کرسکی ہے۔ فلم نے پہلے روز 1.54 کروڑ کا مایوس کن بزنس کیا ، فلمی تجزیہ کار ترن آدرش کا کہناہے کہ فلم کو ایک ہفتہ مکمل ہونے پرخاطر خواہ بزنس کرنے کی بے حد ضرورت ہے تاکہ کامیاب فلم کا سہرا اپنے نام کرسکے، فلم کی دیگر کاسٹ میں کنن گیل اور پورب کوبلی شامل ہیں ، فلم کی سینماء گھروں میں شاندار نمائش جاری ہے۔

مزید :

کلچر -