خوفناک نتائج کی دھمکیاں مل رہی ہیں،سرفراز وکی

خوفناک نتائج کی دھمکیاں مل رہی ہیں،سرفراز وکی

لاہور(فلم رپورٹر)چند نا معلوم افراد چند دنوں سے ٹی وی اور سٹیج کے معروف کامیڈین اور ورسٹائل فنکار سرفراز وکی کی گاڑی کا تعاقب کرنے میں مصروف ہیں اور ان کوفون پر سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی جا رہی ہیں۔سرفراز وکی نے ’’پاکستان‘‘سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ چند فنکار مجھے فیلڈ سے آؤٹ کرنا چاہتے ہیں ان سے میری شہرت برداشت نہیں ہو رہی وہ لوگ کبھی فون پر مجھے گولی مارنے کی دھمکیاں دیتے اور کبھی کہتے ہیں کہ اگر تم نے ہماری تا بعداری نہ کی تو تمہیں خوفناک نتائج بھگتنا پڑیں گے ۔میں آئندہ کچھ دنوں میں میڈیا کے سامنے ان کے نام لے آؤں گا۔نامعلوم افراد کے ذریعے میری گاڑی کا پیچھا کروانے والے بھی وہ ہی لوگ ہیں ان کا مقصد مجھے ہراساں کرنا ہے اگر مجھے کوئی نقصان پہنچا تو اس کی تمام تر ذمہ داری ان فنکاروں پر ہوگی میں نے ان کے نام اپنے گھر والوں اور بیوی کو بتا دیئے ہیں ۔وہ لوگ جان لیں کہ میں بزدل آدمی نہیں کہ دھمکیوں سے ڈر جاؤں۔

مزید : کلچر