غلط طریقوں سے حاصل کیا گیا نام جلد ختم ہو جاتا ہے،نمرین بٹ

غلط طریقوں سے حاصل کیا گیا نام جلد ختم ہو جاتا ہے،نمرین بٹ
 غلط طریقوں سے حاصل کیا گیا نام جلد ختم ہو جاتا ہے،نمرین بٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر)کلاسیکل ڈانسر نمرین بٹ نے کہا ہے کہ مقابلہ بازی سے نفرت ہے، صرف اپنے کام پر توجہ دیتی ہوں، ہمیشہ اپنے فن اورمحنت سے شہرت حاصل کی، غلط طریقوں سے حاصل کیا گیا نام اور مقام بہت جلد ختم ہو جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ تنقید اور الزام تراشی کرتے ہیں ان لوگوں سے میری اپیل ہے کہ وہ یہ سب کرنے کی بجائے اپنے کام پر توجہ دیں اور خود کو بہتر بنائیں اور میں بھی ان کی کامیابی کے لئے دعا گو ہوں۔نمرین بٹ نے کہا کہ حسد کرنے والوں کی باتوں پر کبھی توجہ نہیں دی اور اپنے کام کو بہتر سے بہتر بنانے کی کوشش کی ہے۔

مزید :

کلچر -