فرانس :صدارتی انتخاب کے لیے سکیورٹی کے سخت انتظامات،50ہزاراہلکارتعینات

فرانس :صدارتی انتخاب کے لیے سکیورٹی کے سخت انتظامات،50ہزاراہلکارتعینات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پیرس(این این آئی)فرانس میں اتوار کو ہونے والے صدارتی انتخاب کے لیے تین روز قبل پیرس پولیس پر ہونے والے قاتلانہ حملے کے بعد سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ۔ملک بھر میں تقریباً پچاس ہزار پولیس اہلکار اور سات ہزار فوجی تعینات کیے گئے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق اگر کوئی بھی امیدوار 50 فیصد سے زیادہ ووٹ نہ لے سکا تو یہ انتخاب دوسرے مرحلے میں چلا جائے گا۔ دوسرے مرحلے میں پہلے اور دوسرے نمبر کے دو امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہو گا۔اِن انتخاب کو یورپ کے مستقبل کے لیے بہت اہم قرار دیا جا رہا ہے جس میں اس وقت چار امیدواروں صدرات کے عہدے کے انتہائی قریب تصور کیا جا رہا ہے۔ان چار امیدواروں میں کنزرویٹیو فرانسوا فیوں، انتہائی دائیں بازو کی ماری لا پین، امینیول میکخواں اور انتہائی دائیں بازو کے ڑاں لوک میلوں شوں شامل ہیں۔ان تمام امیدواروں نے ملک میں انتخابی مہم کے دوران کئی مباحثے کیے اور سب کے سب نے یورپ، امیگریشن، معیشت اور فرانسیسی شناخت کے حوالے سے مختلف نظریات اور تصورات پیش کیے۔انتخابی مہم کے دوران بھی نیشنل سکیورٹی گفتگو کا مرکزی نکتہ رہی ہے

، تاہم امیدواروں پر حالیہ حملوں کو اپنے سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔صف اول کے امیدواروں کے درمیان سخت مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے لیکن ایسا بھی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ان میں سے کسی بھی امیدوار کو 50 فیصد ووٹ ملنا مشکل ہیں۔سب سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے والے دو امیدواروں کے درمیان دوسرا مقابلہ سات مئی کا ہوگا۔

مزید :

عالمی منظر -