امریکا اور یورپی یونین کے درمیان آزادانہ تجارت کا معاہدہ متوقع

امریکا اور یورپی یونین کے درمیان آزادانہ تجارت کا معاہدہ متوقع

واشنگٹن(اے پی پی) امریکا یورپی یونین کے ساتھ آزادانہ تجارت کا معاہدہ کر سکتا ہے۔ روزنامہ ٹائمز نے اپنی اشاعت میں لکھا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یورپی بلاک کے ساتھ تجارتی معاہدے پر اپنی رضامندی ظاہر کر دی ہے۔اخبار نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ دونوں فریق معاہدہ کرنے پر تیار ہیں۔یورپی یونین سے برطانیہ کی علیحدگی کا فیصلہ اس معاہدے کی راہ ہموار کرنے میں ایک محرک ثابت ہوا ہے۔ اخبار نے لکھا ہے کہ جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے امریکی صدر ٹرمپ کو اس معاہدے کے لیے آمادہ کیا۔

مزید : عالمی منظر