ترکی کے سب سے بڑے جنگی بحری جہاز کو ترک بحریہ کے سپرد کر دیا گیا

ترکی کے سب سے بڑے جنگی بحری جہاز کو ترک بحریہ کے سپرد کر دیا گیا

  



انقرہ (اے پی پی) ترکی کے سب سے بڑے جنگی بحری جہاز کو ترک بحریہ کے سپرد کر دیا گیا ہے۔ ترک میڈیا کے مطابق وزیر دفاع فکری اشق نے اس حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بائراک تار اور اکتوبر میں مکمل ہونے والے سانجاک تار بحری جہازوں کی بدولت ہم خطے میں جدید ترین جنگی بحری جہازوں کے مالک بن جائینگے۔ انہوں نے بحری جہاز کی خصوصیات پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ یہ جدید جنگی الیکٹرونک کنٹرول اور کمان سے لیس ہے اور لاجسٹک خدمات کے ساتھ ساتھ ضرورت پڑنے پر قدرتی آفات میں خدماتی فرائض بھی ادا کر سکنے کا اہل ہے۔ بائراکتار جہاز پر ٹینک سوار کیے جا سکتے ہیں اور اس کا 70 فیصد ترک انجنیئروں کی محنت کا نتیجہ ہے۔

بحری جہاز جوہری حملوں کے خلاف عملے کی حفاظت کرنے والے نظام سے بھی لیس ہے۔

مزید : عالمی منظر