آخری دہشت گرد کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے،جرمنی
برلن(این این آئی)جرمن چانسلر میرکل نے افغانستان میں ہونے والے تازہ خونریز حملے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق جرمن چانسلر میرکل نے افغان صدر اشرف غنی کو ارسال کردہ اپنے پیغام میں کابل حکومت اور عوام کے ساتھ یک جہتی کا اظہار کیا۔ٹیلی فونک گفتگومیں جرمن چانسلر میرکل نے کہاکہ وہ افغان عوام کے ساتھ کھڑے ہیں اورآخری دہشت گرد کے خاتمے تک وہ چین سے نہیں بیٹھیں گے۔