پانامہ کیس میں ہماری جیت ہوئی ، نوازشریف حق پر تھے :خالد سلہریا

پانامہ کیس میں ہماری جیت ہوئی ، نوازشریف حق پر تھے :خالد سلہریا

  



جوہانسبرگ(بیورورپورٹ)پاکستان مسلم لیگ جوہانسبرگ کے رہنما خالد سلہریا نے کہا ہے کہ پانامہ کیس میں حق کی فتح ہوئی ، انہوں نے کہاکہ پانامہ کیس میں ہماری جیت ہوئی ، نوازشریف حق پر تھے اس لئے سرخرو ہوئے ، عمران خان اب دھرنے کی سیاست چھوڑ کر عوام کی خدمت پر توجہ دیں ،خالد سلہریانے کہاکہ عمران خان نے پہلے ہی قوم کا بہت وقت ضائع کردیا ہے اور اب وہ قوم پر رحم کریں،پانامہ کیس کا فیصلہ سچائی کی جیت ہے،وزیر اعظم کی نااہلیت کی امیدیں لگانے والوں کو مایوسی ہوئی،ملک میں ترقی اور خوشحالی کا سفر مزید تیزی کے ساتھ جاری رہے گا۔ دھرنوں کے ذریعے ملکی ترقی کے عمل میں رکاوٹ بننے والے اب عدالتی فیصلہ قبول کریں او ر جے آئی ٹی کی تحقیقات کا انتظار کریں۔ شریف برادران ملک و قوم سے محبت رکھنے والے لیڈر ہیں۔

مزید : عالمی منظر