جدید ترین کروز میزائل ’’نصر‘‘ ایرانی بحریہ کے حوالے کردیا گیا

جدید ترین کروز میزائل ’’نصر‘‘ ایرانی بحریہ کے حوالے کردیا گیا

تہران (اے پی پی) ایران میں جدید ترین کروز میزائل نصر ایرانی بحریہ کے حوالے کردیا گیا۔ ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق جدید ترین کروز میزائل نصر کو بحریہ کے حوالے کرنے کی تقریب میں وزیر دفاع حسین دھقان اور بحریہ کے کمانڈر ایڈمرل علی فدوی بھی موجود تھے۔وزیر دفاع حسین دھقان نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نصر میزائل کی بحریہ میں شمولیت سے ملک کی دفاعی صلاحیتوں میں زبردست اضافہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ نصر میزائل سے ساحل سمندر سے سمندر کی سطح پر موجود تمام اہداف کو کامیابی کے ساتھ نشانہ بنایا جاسکتا ہے۔

ایران کے وزیر دفاع نے بتایا کہ اس میزائل کو تیز رفتار جنگی کشتیوں سے بھی اپنے ہدف کی جانب چلایا جاسکتا ہے۔جنرل حسین دھقان نے کہا کہ ایران کا میزائل پروگرام صرف اور صرف ملکی دفاع کے لیے ہے اور اسے صرف جارح دشمن کے خلاف چلایا جائے گا۔

مزید : عالمی منظر