یورپی یونین نے ویزے کی چھوٹ نہ دی تواپنے وعدے پورے نہیں کریں گے، ترکی

یورپی یونین نے ویزے کی چھوٹ نہ دی تواپنے وعدے پورے نہیں کریں گے، ترکی

  



انقرہ (اے پی پی) ترکی نے کہا ہے کہ اگر یورپی یونین نے ویزے کی چھوٹ نہ دی تو ہم بھی اپنے وعدے پورے نہیں کریں گے۔ ترک ذرائع ابلاغ کے مطابق یورپی یونین امور کیلئے ترک وزیر اور مذاکرات کار عمر چیلک نے کہا کہ اگر ہماری تجاویز قبول نہ کی گئیں تو پھر ہم بحیرہ ایجین میں غیر قانونی نقل مکانی کے حوالے سے اپنے وعدوں کی پاسداری نہیں کریں گے۔ عمر چیلک نے ویزے کی پابندی کے خاتمے کے حوالے سے ایک نجی ٹیلی ویژن چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے اپنی تجاویز پر مبنی ایک خط لکھا ہے جسے مئی میں متعلقہ ادارے کو بھیج دیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہماری تجاویز قبول نہ کی گئیں تو پھر ہم بحیرہ ایجین میں غیر قانونی نقل مکانی کے حوالے سے اپنے وعدوں کی پاسداری نہیں کریں گے۔

عمر چیلک نے 16 اپریل کے ریفرنڈم کے حوالے سے یورپی سلامتی و تعاون تنظیم کی تیار کردہ مسودہ رپورٹ کے بارے میں کہا کہ اس تنظیم یا پھر کسی دوسرے بین الااقوامی ادارے کو ہمارے ریفرنڈم کے نتائج پر بحث چھیڑنے کا حق حاصل نہیں ہے۔

مزید : عالمی منظر