شہبازشریف کی لیڈر شپ میں پنجاب نے غیر معمولی ترقی کی ہے،عرفان دولتانہ

شہبازشریف کی لیڈر شپ میں پنجاب نے غیر معمولی ترقی کی ہے،عرفان دولتانہ

لاہور(جنرل رپورٹر)مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ وزیراعلی شہبازشریف کی بہترین لیڈر شپ میں صوبہ پنجاب نے غیر معمولی ترقی کی ہے اور منصوبوں کو انتہائی تیزی سے مکمل کر کے شہبازشریف نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا یا ہے او رپنجاب میں منصوبوں کی تیز رفتار تکمیل کے حوالے سے ’’پنجاب سپیڈ ‘‘کا ذکر ہر جگہ ہو رہا ہے۔ شہبازشریف اور ان کی ٹیم نے انتھک محنت سے بے شمار کامیابیاں حاصل کی ہیں انہوں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب محمد شہبازشریف نے سی پیک کے منصوبوں کے ساتھ دیگر منصوبوں کو بھی انتہائی تیزی کیساتھ آگے بڑھایا ہے اور وہ پاکستان کے مقبول ترین رہنما ہیں جنہوں نے عملی طو رپر کام کر کے دکھایا ہے اور حقیقی معنوں میں ترقی کے مینار قائم کئے ہیں، بلاشبہ شہباز شریف ایک پرعزم اور وژنری لیڈر ہیں اورشہباز شریف کی قیادت میں پنجاب نے حقیقی معنوں میں ترقی کی ہے اور وزیر اعلیٰ کی غیرمعمولی صلاحیتوں کو پاکستان کے علاوہ چین میں بھی سراہا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے پاک چین تعلقات بڑھانے میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ شہبازشریف پاکستان خصوصاً پنجاب کی تعمیر و ترقی کے معمار ہیں اور انہوں نے عوام کی ترقی اور خوشحالی کیلئے عملی طو رپر کام کرکے دکھایا ہے۔انہوں نے کہاکہ شہبازشریف نے منصوبوں میں معیار اور رفتار کے نئے ٹرینڈ سیٹ کئے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1