بلدیاتی نمائدوں کا وزیراعظم نواز شریف سے اظہار یکجہتی
لاہور(جنرل رپورٹر) صوبائی دارالحکومت میں بلدیاتی نمائندوں نے وزیر اعظم نواز شریف سے زبردست انداز میں اظہار یکجہتی کیا انہوں نے اتوار کو دن ڈے آف یکجہتی میاں نواز شریف کے طور پر منایا شہر کے تمام ڈپٹی میئروں نے نواز شریف زندہ باد ریلیاں نکالیں گھوڑوں پر بیٹھ کر اپنے اپنے دفاتر میں آئے اور ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے گل پوشی کی گئی اور مٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔اراکین اسمبلی بھی ڈپٹی میئروں کے ہمراہ تھے ڈپٹی میئر عزیز بھٹی ٹاؤن حاجی اللہ رکھا رکن پنجاب اسمبلی ملک وحید کے ہمراہ گھوڑوں پر بیٹھ کر اپنے دفتر آئے جہاں گل پوشی کی گئی اور نواز شریف زندہ باد کے نعرے لگائے گئے اسی طرح دیگر ڈپٹی میئرز وسیم قادر ، حاجی طارق، شہاب الدین سمیت نے بھی ریلیاں نکالیں اور ٹاؤن ہال میں میلے کا سماں رہا۔اس موقع پر ڈپٹی میئروں حاجی اللہ رکھا وسیم قادر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ میں نواز شریف سرخرو ہوئے عمران خان کی بات ہمیشہ کے لئے دفن ہو گی آئندہ حکومت بھی نواز شریف ہی بنائیں گے ۔ دریں اثناء ڈپٹی میئر سواتی خان، مشتاق مغل اور دیگر چیئرمینوں وائس چیئرمینوں اور کونسلروں نے اپنے انہیں یونین کونسلوں میں پانامہ کیس کے فیصلے کے خوشی میں مٹھائیاں تقسیم کیں اور ایک دوسرے کہ مبارکباد دیں۔