پنجاب کی364یوسیزپولیووائرس کیلئے حساس، مسلم لیگ ق نے تحریک التواء جمع کروادی

پنجاب کی364یوسیزپولیووائرس کیلئے حساس، مسلم لیگ ق نے تحریک التواء جمع کروادی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر) مسلم لیگ کے رکن صوبائی اسمبلی خدیجہ عمر فاروقی نے وفاقی پولیو سیل کی جانب سے لاہور کی35یونین کونسل سمیت پنجاب کی364یونین کونسلز کو پولیووائرس کے لیے حساس قرار دینے پر پنجا ب اسمبلی میں تحریک التوائے کار جمع کروادی ۔اپنی تحریک التوائے کار میں انہوں نے کہا کہ پولیو کے خلاف مہمات پر کروڑوں روپے خرچ کرنے کے بعد محکمہ صحت کی ناقص کارکردگی سامنے آگئے ۔اور کروڑوں روپے خرچ کرنے کے باوجود وائرس کنٹرول سے باہر ہے اسی لیے پاکستان کے وفاقی سیل نے الرٹ جاری کردیا ۔وفاقی سیل کے مراسلے کے مطابق مذکورہ یونین کونسل کو ٹارگٹ سے کم کوریج رہی۔ناقص کارکردگی جنوری، فروری ،مارچ کی پولیو مہمات کے دوران سامنے آئی ۔خدیجہ فاروقی نے کہا کہ پولیو وائرسدنیا بھر میں صرف پاکستان اور افغانستان میں موجود ہے ۔پولیو وائرس کے باعث بین الاقوامی ادارہ صحت نے پاکستانیوں پر سفر کی پابندیاں عائد کی ہوئی ہیں اس لیے پنجاب حکومت پنجاب سے پولیو کے خاتمہ کیلئے موثر اقدامات بروئے کار لائے ۔اور پولیو وائرس کے خاتمہ کیلئے کئے گئے اقدامات سے پنجاب اسمبلی کے ایوان کو آگاہ کیا جائے تاکہ اس موذی مرض کا ہمیشہ کے لیے خاتمہ ممکن ہوسکے۔