رکشہ ڈرائیوروں کا آن لائن ٹیکسی سروس اور لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی کے خلاف احتجاج

رکشہ ڈرائیوروں کا آن لائن ٹیکسی سروس اور لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی کے خلاف ...

لاہور(جنرل رپورٹر) فیصل ٹاؤن میں رکشہ ڈرائیوروں (Rickshaw Drivers ) کا آن لائن ٹیکسی سروس اور لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی کے خلاف احتجاج ، عوامی رکشہ یونین نے چیئرمین پی آئی ٹی بی ڈاکٹر عمر سیف سے استعفے کا مطالبہ کر دیا۔عوامی رکشہ یونین کے چیئرمین مجید غوری نے کہاکہ وزیر اعلیٰ نے پڑھے لکھے نوجوانوں کو روز گار سکیم کے تحت ٹیکسیاں دیں تھی۔ کمیشن کے چکر میں ڈاکٹر عمر سیف کی جانب سے غیرقانونی ٹیکسی سروس کی پشت پناہی سے ٹیکسی ڈرائیوروں اور غریب رکشہ ڈرائیورز کے کاروبار ٹھپ ہوگئے ہیں۔مظاہرین نے ڈاکٹرعمر سیف کے استعفے کا مطالبہ کرتے ہوئے لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔ان کا کہنا تھاکہ اگر آن لائن ٹیکسی سروس کو قانونی دائرہ کار میں نہ لایا گیا تو وہ 27 اپریل سے پنجاب اسمبلی اور ارفع کریم ٹاور کے باہر رکشہ جلاؤ مہم شروع کردیں گے۔ آن لائن ٹیکسی سروس ٹیکس دیتی ہے اور نہ ہی محکمہ ٹرانسپورٹ کے قوانین کو خاطر میں لاتی ہے۔ رکشہ ڈرائیورز نے جلسہ کے بعد اکبر چوک تک احتجاجی ریلی نکالی۔ ریلی کے شرکاء نے بینرز اٹھا رکھے تھے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1