ملاوٹ،ناانصافی،لاقانونیت،لوڈشیڈنگ کی ذمہ دار حکومت ہے،پیرغلام رسول

ملاوٹ،ناانصافی،لاقانونیت،لوڈشیڈنگ کی ذمہ دار حکومت ہے،پیرغلام رسول

لاہور(جنرل رپورٹر)مرکزی امیرتحریک اُویسیہ پاکستان ،پیرغلام رسول اُویسی،مرکزی سینئرنائب امیر،سیدعرفان احمد،صدرپنجاب پیرتوصیف النبی مجددی،سیکرٹری مالیات ،محمد حبیب اللہ اسداویسی نے کہاکہ ہرطرف مہنگائی ،ملاوٹ،ناانصافی،لاقانونیت،لوڈشیڈنگ کاراج ہے ،حکمران اپنی کرپشن بچانے میں مصروف ہیں حکمران ذمہ داری قبول کریں کہ وہ عوام کوریلیف دینے میں بُری طرح ناکام ہوچکے ہیں،حکمران مسائل حل نہیں کرسکتے توعہدوں پربرجمان رہنے کاکوئی حق نہیں رکھتے ،عوام کوفوری ریلیف دیا جائے یاذمہ داری قبول کرکے عہدے چھوڑے جائیں ،ان خیالات کااظہارانہوں صحافیوں کے ایک وفدسے ملاقات کے دوران کیا،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ کرپشن کے خاتمے کیلئے ہرادارے کوکرپٹ افرادسے پاک کرناضروری ہے۔

، صرف نوازشریف کونااہل کرنایاصرف سیاستدانوں کااحتساب کرنامسائل کاحل نہیں جبکہ سیاست دانوں سمیت ہرادارے کوکرپٹ افرادسے پاک نہیں کیاجاتاتب تک کرپشن ختم نہیں ہوگی

مزید : میٹروپولیٹن 1