جمہوری قوتوں نے آصف زرداری کے موقف کی تائید کی ہے
لاہور( پ ر)سابق وزیر مملکت انصاف و پارلیمانی امور مہرین انور راجہ نے کہا ہے کہ ملک بھر کی جمہوری قوتوں نے آصف علی زرداری کے موقف کی تائید کی ہے ، عوام مسلم لیگ ن کے غیر سنجیدہ روئیے پر حیران ہیں، ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ نوازشریف ملک کے لئے کچھ نہیں کرسکے بہتر یہ ہے کہ وہ اقتدار چھوڑ دیں، وزیراعظم تو کیا یہاں تو وزراء بھی عوام کے لئے کچھ نہیں کرسکے، سینٹ میں وزراء کی عد م موجودگی سے اس کا وقار متاثر ہوا ہے ، اسی طرح پنجاب اسمبلی میں بھی وزراء حاضر نہیں ہوتے ،پنجاب اسمبلی میں عوام کے مفادات کے تحفظ کے لئے کچھ نہیں کیا گیا ، عوام مشکلات کا شکا رہیں مگر حکومت ان کے لئے کچھ کرنے کو تیار نہیں ، انہوں نے کہاکہ آصف علی زرداری کا موقف اصولی ہے ، جمہوری قوتیں آصف علی زرداری کے ساتھ ہیں