گو نواز گو ہر پاکستانی کے دل کی آواز ہے ،یاسر گیلانی

گو نواز گو ہر پاکستانی کے دل کی آواز ہے ،یاسر گیلانی

لاہور(جنرل رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے ممبر سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی انجینئر یاسر گیلانی نے کہا ہے کہ گو نواز گو ہر پاکستانی کے دل کی آواز ہے حکمران لوگوں کے دل کی آواز کو زور زبردستی دبا نہیں سکتے وزیر اعظم کا جانا حتمی ہے حکمران نوشتہ دیوار پڑھیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ریلوے کی تقریب میں سعد رفیق کی موجودگی میں کھلاڑیوں کے گو نواز گو کے نعروں پر ردِ عمل دیتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ جتنی ذلت شریف برادران کے حصے میں آئی ہے پاکستان کی تاریخ میں شاید ہی کسی حکمران کے آئی ہو۔ اس کی وجہ اُن کی ہٹ دھرمی ہے پوری قوم کرپٹ حکمرانوں سے چھٹکارا چاہتی ہے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت کا خاتمہ حتمی ہے تحریک انصاف اپنے مطالبے سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹے گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1