پانامہ حکمرانوں کے گلے کا طوق بن گیا ،جمشید چیمہ

پانامہ حکمرانوں کے گلے کا طوق بن گیا ،جمشید چیمہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر ہنما جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ پانامہ موجودہ حکمرانوں کے گلے کا طوق بن گیا ہے ،آئندہ عام انتخابات میں سر خرو ہونے کے دعوے کرنے والے عوام سے منہ چھپاتے پھریں گے ، پانامہ فیصلے کے بعد وزراء کے رویوں میں تلخی بڑی معنی خیز ہے ۔ پارٹی دفتر میں کارکنوں سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے فوری جشن تو منا لیا ہے لیکن انہیں اب سمجھ آیا ہے کہ پانامہ فیصلے میں ان کی قیاد ت کے بارے میں کیا ججمنٹ دی گئی ہے ۔ (ن) لیگ والے قوم کو بتا دیں فیصلے میں کس جگہ پر نواز شریف کو صادق اور امین قرار دیا گیاہے ۔ وزراء اپنی نوکری پکی کرنے کے لئے جھوٹ بولنے کا اوور ٹائم لگا رہے ہیں۔ جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ تحریک انصاف سیاسی حالات پر گہری نظر رکھے ہوئے اورمستقبل کی منصوبہ بندی بھی جاری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ فیصلے کے بعد (ن) لیگ شدید صدمے سے دوچار ہے اوروزراء کے رویوں میں تلخی بڑی معنی خیز ہے