عمران خان دھرنے اور پاناما میں ناکامی کے بعد تحریک چلانے کی ناکام پلائننگ کررہے ہیں، راحیلہ یحییٰ
لاہور(جنرل رپورٹر) مسلم لیگ(ن) کی رکن پنجاب اسمبلی راحیلہ یحیٰی منور نے کہا ہے کہ عمران خان دھرنے اور پاناما میں ناکامی کے بعد تحریک چلانے کی ناکام پلائننگ کررہے ہیں ۔منتخب جمہوری حکومت کے خلاف پرپیگنڈہ ان کا اولین ایجنڈا ہے۔نواز حکومت تمام منفی اور بے بنیاد الزامات کا مقابلہ کررہی ہے۔ہماری کوشش ہے کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کر سکیں اس کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ق لیگ ،پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی جتنے مرضی اتحاد بنا لیں مسلم لیگ(ن) کا مقابلہ نہیں کر سکتے۔کیونکہ عوام نے ان پارٹیوں کی اصلیت دیکھ لی ہے۔وہ اتوار کے روز ایک میٹنگ میں شرکاء سے خطاب کررہی تھی۔راحیلہ یحیٰی منور کا مزید کہنا تھا عمران خان گزشتہ چار سالوں سے مسلسل ذلیل ہو تے آرہے ہیں نہ یہ شخص اپنا گھر چلا سکا اور نہ ایک صوبے کا نظام ۔جس شخص میں اپنا گھر چلانے کی اہلیت نہیں ہے وہ پورے ملک کا نظام کیسے چلائے گا