بھارتی مارکیٹ میں پاکستانی مصنوعات جلانے کی مذمت کرتے ،عبدالغفار روپڑی

بھارتی مارکیٹ میں پاکستانی مصنوعات جلانے کی مذمت کرتے ،عبدالغفار روپڑی

لاہور(جنرل رپورٹر) جماعت اہلحدیث پاکستان کے مرکزی امیر حافظ عبدالغفار روپڑی نے بھارتی مارکیٹ میں پاکستان کپڑے اور دیگر مصنوعات کو نذر آتش کرنے کی مذموم حرکت کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں تمام بھارتی مصنوعات کا بائیکاٹ کیا جائے ،مصنوعات کی پاکستان آمد پر پابندی لگائی جائے،ہر قسم کی تجارت فی الفوقر بند کیا جائے اور بھارتی سفیر کو ناپسندیدہ قرار دیکر ملک بدر کیا جائے، بھارتی رویے سے معاملات بہتری کی طرف نہیں جا سکتے،بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ جو سلوک ہو رہا ہے، سب کے سامنے ہے،ماضی میں بھی بھارت میں ایسے واقعات دیکھے گئے۔گذشتہ روز اپنے دفتر میں جماعت کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات مولانا شکیل الرحمن ناصر اورمولانا بشیرسلفی سمیت دیگر سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزہد کہا کہپاکستانی کپڑے کی دکان پر دھاوا بھارت کے روایتی فاشسٹ رویے کا آئینہ دار ہے۔ جماعت اہلحدیث پنجاب کے امیر حافظ عبدالوحید شاہد روپڑی نے کہا کہ بھارت میں انسانی جانیں غیر محفوظ اور گائے کی زندگی قیمتی ہے۔ ایسے ملک کو کیسے مہذب‘ جمہوری اور لبرل قرار دیا جا سکتا ہے۔ ہندو انتہاپسند قیادت کے بیانات کے اثرات عوامی سطح پر ظاہر ہونا شروع ہو گئے ہیں۔ بھارت کا جنگی جنون اور پاکستان دشمنی خود ان کیلئے خطرناک ثابت ہوگی۔ عالمی برادری کشمیر کی صورتحال کا نوٹس لے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1