لیگی متوالے جشن منانے کے بجائے ماتم کریں ،شیخ عرفان احمد

لیگی متوالے جشن منانے کے بجائے ماتم کریں ،شیخ عرفان احمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (جنرل رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی زون 154 لاہور کے سابق صدر شیخ عرفان احمد ایڈووکیٹ پیپلز پارٹی لاہور کے سینئر رہنما شہباز خان درانی نے کہا ہے کہ ملک حالات عام انتخابات کی طرف جارہے ہیں پانامہ کیس کے مرکزی کردار جلد سلاخوں کے پیچھے ہونگے کرپشن کے چیمپئن اور جھوٹوں کی ٹیم کے مکروہ چہروں سے قوم آشناہوگئی ہے میاں نواز شریف کو سپریم کورٹ نے کوئی کلین چٹ نہیں دی لیگی متوالے جشن منانے کے بجائے ماتم کریں پانامہ کا فیصلہ کئی شرفاء کے کردار عوام کے سامنے لے آئے گا آئندہ انتخابات میں پانامہ کیس موجودہ حکمرانوں کا دھڑن تختہ کر دے گا