پی ٹی آئی اور ن لیگ کی محاذ آرائی نے غریب آدمی کیلئے مشکلات کھڑی کر دی

پی ٹی آئی اور ن لیگ کی محاذ آرائی نے غریب آدمی کیلئے مشکلات کھڑی کر دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہی واحد جماعت ہے جو عوام کے حقوق کی ضامن ہے تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن کی محاذ آرائی نے غریب آدمی کے لئے مشکلات کھڑی کر دی ہیں بھاری قرضوں سے بننے والی اور مہنگی ترین موٹر ویز، میٹرو اور اورنج ٹرین عوام کے لئے وبال جان بن گئیں ہیں۔ یہاںے سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ یو اے ای میں دنیا کی تیز ترین ٹریفک ہے لیکن پورے یو اے ای میں ایک بھی موٹر وے نہیں ہے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ سڑکوں پر ٹریفک قوانین پر عملد درآمد کروانے کی ضرورت ہے نہ کہ سڑکیں اور پل ہی بنائے جائیں۔