منڈی مویشیاں شاہ پور کانجراں کی منتقلی کے لئے تیاریاں شروع

منڈی مویشیاں شاہ پور کانجراں کی منتقلی کے لئے تیاریاں شروع

  



لاہور( جنرل رپورٹر) محکمہ بلدیات نے منڈی مویشیاں شاہ پور کانجراں کی منتقلی کے لئے تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ اس حوالے سے منڈی خیر پور منتقل کی جائے گی جس کی زمین اور دیگر انتظامات کے لئے سفارشات مرتب کر کے پیش کرنے کے لئے وزیراعلیٰ پنجاب نے رکن قومی اسمبلی افضل کھوکھر کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ قبل ازیں شاہ پور کانجراں منڈی مویشیاں کی منتقلی کے لئے بنائی گئی سمری ہائی لیول ڈیزائن کمیٹی نے مسترد کر دی تھی جس کے بعد نئی سمری تیار کر کے محکمہ بلدیات وزیر اعلیٰ کو بجرائے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1