ترکی میں علیحدگی پسندوں کا فوجی گاڑی پر حملہ،دو اہلکار ہلاک

ترکی میں علیحدگی پسندوں کا فوجی گاڑی پر حملہ،دو اہلکار ہلاک

  



انقرہ(این این آئی)ترکی کے ضلع شرناک میں علیحدگی پسندوں نے فوجی گاڑی پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں 2 اہلکار ہلاک ہوگئے، حملے میں ایک اہلکار بھی زخمی ہوا ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترک حکام نے بتایاکہ حملہ ضلع شرناک کے علاقہ اولو درے میں اس وقت کیا گیا، جب فوجی عسکریت پسندوں کے خلاف آپریشن میں مصروف تھے۔ترک فوج کا کہنا تھا کہ یہ حملہ کرد علیحدگی پسندوں نے کیا تھا، اسی علاقے میں 23 دنوں سے جاری فوجی آپریشن کے دوران 29 عسکریت پسندوں کو ہلاک کردیا گیا ہے۔

مزید : عالمی منظر