نواز شریف سے اظہار یکجہتی کیلئیٹریڈرز ایسوسی ایشن وحدت روڈ نے یوم تشکر منایا

نواز شریف سے اظہار یکجہتی کیلئیٹریڈرز ایسوسی ایشن وحدت روڈ نے یوم تشکر منایا

لاہور( جنرل رپورٹر )ٹریڈرز ایسوسی ایشن وحدت روڈ بورڈ اور مسلم لیگ ن ٹریڈرز ونگ کے زیر اہتمام یوم تشکر منایا گیا اور میاں نواز شریف سے اظہار یکجہتی کی گئی ،اس موقع پر عوام میں10من مٹھائی تقسیم کی گئی اور وحدت روڈ سڑک پر شکرانے کے نوافل ادا کئے گئے،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر بورڈ محمد فیاض چوہدری ،صدر لوہا مارکیٹ چوہدری عامر صدیق ،شاہد نذیر ،وقار حسین ،حاجی اشفاق،لیاقت سیٹھی ،ارجمند مقصودنے کہا کہ سپریم کورٹ سے پانامہ کیس میں حق اور سچ کی فتح ہوئی اوروزیراعظم نواز شریف سرخرو ہوئے،اللہ تعالیٰ نے محسن پاکستان میاں محمد نواز شریف کو سپریم کورٹ سے بھی سرخرو کیا ، یہ تاریخی فیصلہ حق و صداقت جمہوریت ،ترقی خوشحالی کی فتح ہے۔اس موقع پر میاں محمد نواز شریف سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ملک بھر کی تاجر برادری میاں محمد نواز شریف کے ساتھ ہے،انشاء اللہ ترقی خوشحالی کا سفر جو وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف نے شروع کیا ہے وہ جاری رہے گا ترقی کے دشمنوں ،سازشیوں اور چور دروازوں سے اقتدار میں آنے کے خواب دیکھنے والوں کو عبرتناک شکست ہو گی۔اپوزیشن چوروں کا ٹولہ ہے اور یہ ہارے ہوئے جواری میڈیٹ کی توہین کے مرتکب ہوئے اب سپریم کورٹ کے فیصلہ کی غلط تشریح کر رہے ہیں ،عوام پارلیمنٹ اور اب عدالتوں نے بھی نواز شریف کو سرخرو کیا ۔نوازشریف الیکشن کے بعد بھی وزیراعظم ہوں گے، گذشتہ ساڑھے چار سال سے ہمارے عظیم قائد میاں نواز شریف پر سیاسی مخالفین کیچڑ اچھال رہے تھے۔پاکستان کے عوام جانتے تھے کہ میاں نواز شریف ہی ملک کو تعمیر و ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ملک و قوم کی ترقی کی راہ میں روڑے اٹکانے والوں نے میاں نواز شریف کا راستہ روکنے کی بہت کوشش کی لیکن ان سیاسی مخالفین کو منہ کی کھانا پڑی۔اور آخر میں ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعا کی گئی ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1