داعش جنگجوعراق ،شام سے لبنان فرار،امریکی انٹیلی جنس اداروں کو پریشانی

داعش جنگجوعراق ،شام سے لبنان فرار،امریکی انٹیلی جنس اداروں کو پریشانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


واشنگٹن (این این آئی)امریکی انٹیلی جنس اداروں نے کہاہے کہ داعشی عناصر کے عراق اور شام سے لبنان کی طرف فرار سے پریشان ہیں مگر ان سے سختی سے نمٹا جائیگا،داعش اور دوسرے انتہا پسند گروپوں کے عناصر جن میں فلسطینی بھی شامل ہیں کے لبنان میں اپنے ہم نواؤں سے رابطے ہیں۔ وہ لبنان میں پناہ گزین کیمپوں میں پھل سکتے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی انٹیلی جنس ادارے کے سینئر عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایاکہ لبنان میں داعش کے تقویت پکڑنے کے خطرے کیساتھ ساتھ شیعہ ملیشیا حزب اللہ کا خطرہ بھی امریکا کے لیے کم باعث تشویش نہیں۔

مزید :

عالمی منظر -