اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینیوں کی بھوک ہڑتال

اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینیوں کی بھوک ہڑتال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مقبوضہ بیت المقدس(اے پی پی) اسرائیلی جیل انتظامیہ نے تحریک فتح کے اسیر رہنما اور رکن پارلیمان مروان البرغوثی کی بھوک ہڑتال شروع کرنے کے بعد وکلاء سے ملاقات پر عائد پابندی کا فیصلہ واپس لے لیا ، جس کے بعد ان کے وکلاء کو جیل میں ان سے ملنے کی اجازت دے دی گئی۔العربیہ ٹی وی کے مطابق اسرائیلی انتظامیہ کی طرف سے مروان البرغوثی کے وکلا عبیر بکر اور الیاس صباح کو ٹیلیفون پر بتایا گیا کہ وہ اپنے موکل سے جیل میں ملاقات کرسکتے ہیں۔ الیاس صباح نے تصدیق کی کہ انہیں ان کے موکل مروان البرغوثی سے ملنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔واضح رہے کہ 1500 فلسطینی قیدیوں نے 17 اپریل کو ملک میں یوم اسیران کے موقع پر اسرائیلی مظالم کے خلاف اور بنیادی حقوق کے حصول کے لئے احتجاجاً غیرمعینہ مدت کے لیے بھوک ہڑتال شروع کی تھی۔

مزید :

عالمی منظر -