یونیک کے زیر اہتمام پہلے سالانہ سکاؤٹس کیمپ کا انعقاد

یونیک کے زیر اہتمام پہلے سالانہ سکاؤٹس کیمپ کا انعقاد

لاہور (جنرل رپورٹر) یونیک گروپ آف انسٹی ٹیوشنز نے پہلے سالانہ بوائز سکاؤٹس کیمپ 2017 کا انعقاد کیا ۔ جس میں یونیک ہائی سکول کی مختلف برانچوں سے 300 سکاؤٹس نے حصہ لیا۔اس موقع پر 20 سے زائدکیمپ لگائے گئے جس میں چھٹی سے دسویں جماعت کے طالب علموں نے حصہ لیا۔ کیمپ کا انعقاد علی انسٹی ٹیوٹ آف ایجوکیشن فیروز پور روڈ میں کیا گیا کیمپ آرگنائزر عبداللہ جہانزیب (اسسٹنٹ سرکٹ آرگنائزر ACO ) پنجاب بوائے سکاؤٹس ایسوسی ایشن نے کیمپ کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی۔بچوں کو مختلف گرہیں لگانا سکھایا گیا جو مریض کو پٹی باندھنے، خیمہ کی رسیوں کو باندھنے، زخمی کو اٹھانے وغیرہ کے لیے استعمال ہوتی ہیں۔پنجاب بوائے سکاؤٹس ہیڈ کواٹر ٹیم نے نوجوان بوائے سکاؤٹس کو تربیت دی۔پاکستانی آل راؤنڈر بلاول بھٹی نے خصوصی طور پر کیمپ میں شرکت کی۔ اختتامی تقریب کے مہمانِ خصوصی صوبائی وزیر تعلیم پنجاب رانا مشہود احمد خان تھے جنہوں نے بوائے سکاؤٹس میں انعامات تقسیم کئے۔

اس موقع پر بات کرتے ہوئے وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ یونیک گروپ کی طرف سے کیمپ کا انعقاد کایک خوش آئند اقدام ہے جو سکاؤٹنگ کی تحریک کو عام کرنے اور لڑکوں کی کردارسازی میں اہم کردار ادا کرے گا۔ رانا مشہود کا کہنا تھا کہ سکاؤٹنگ بچوں کی کردار سازی میں اہم کردار ادا کرتے ہے۔ بچوں میں اعتماد، بہادری، مشعل مزاجی اور مشکلات سے نکلنے کا جذبہ پیدا کرتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کے وزیر اعلیٰ شہباز شریف نوجوانوں کو بااختیار دیکھنا چاہتے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4