سکولوں کے ہیڈز کے خلافپیڈا ایکٹ کے تحت کارروا ئیاں بند کی جائیں ،رشید بھٹی

سکولوں کے ہیڈز کے خلافپیڈا ایکٹ کے تحت کارروا ئیاں بند کی جائیں ،رشید بھٹی

  



لاہور(جنرل رپورٹر) ہیڈ ماسٹرز ایسوسی ایشن پنجاب کے مرکزی صدررشید احمد بھٹی ،سیکریٹری جنرل سردار سکندر حیات سسرانا ، چوہدری سکندر ذوالقرنین ،رانا محمد ساجد،محمد فیاض وڑائچ ،محمد جمشید کمبوہ ،محمد فیاض راجہ،سید حیدر علی کاظمی ،راشد نذرعباس ،ملک عبدالمالک سمیت دیگر راہنماؤں نے کہاہے کہ محکمہ تعلیم سکولز سکولوں کے ہیڈز کو پیڈا ایکٹ لگا کر سخت سزائیں دے رہا ہے جو ظُلم اور ناانصافی ہے تمام بالخصوص 17تا20گریڈ کے اساتذہ کی سروس پروموشن کا عمل نہایت ہی سُست ہے جس سے اساتذہ میں مایُوسیاں پائی جارہی ہیں۔ہم وزیر اعلٰی،چیف سیکریٹری، وزیرتعلیم اور سیکریٹری سکولز پنجاب سے مطالبہ کرتے ہیں کہ سکولوں کے ہیڈز کو اپنے اپنے سکولوں کی حد تک ہر قسم کے معاملات میں مکمل بااختیار بنایا جائے بے اختیار ہیڈز کو پیڈا ایکٹ کے تحت سزائیں دینا فی الفور بند کیا جائے۔

سالہا سال سے ان سروس پروموشن کی اُمید میں بیٹھے مایوس اساتذہ کی مایوسیاں دُور کی جائیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4