تعلیمی اداروں میں تنظیم سازی طلبہ ،اساتذہ اور ملازمین کا جمہوری حق ہے،سید وقار علی

تعلیمی اداروں میں تنظیم سازی طلبہ ،اساتذہ اور ملازمین کا جمہوری حق ہے،سید ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(خبرنگار) انجمن طلباء اسلام نے ہائر ایجو کیشن کمیشن پنجاب کے ورکنگ گروپ برائے فروغ امن ورواداری کی طرف سے تیار کردہ طلباء یونینز،فیکلٹی یونینز ، ایمپلائیز یونینزاور دیگر یونینز پر پابندی کی سفارشات کے خلاف ملک بھر میں احتجاج کی کال دی تھی ایچ ای سی نے طلباء احتجاج سے بچنے کیلئے اپنا وضاحتی اور تردیدی بیان جاری کر دیا جس میں کہا گیا کہ ایچ ای سی ایسی سفارشات نہیں بنائے گی بلکہ طلباء یونینز کے ساتھ ساتھ امن کے فروغ کیلئے سٹوڈنٹ سو سائٹی کا قیام کیا جائے گا انجمن طلباء اسلام کے مرکزی ترجمان سید وقار علی نے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ طلباء تنظیمیں جمہوریت کی نرسری ہیں اگر ان کا گلا گھونٹ دیا گیا تو وطن عزیز کو کبھی پڑھی لکھی قیادت میئسر نہیں آئے گی۔ترجمان نے مزید کہا کہ پنجاب اور سندھ کی ایچ ای سی فوری ختم کی جائیں اورتعلیمی اداروں میں غیر ملکی فنڈنگ کو فی الفور روکا جائے ۔

۔اس موقع پر چیئرمین بارانی سٹو ڈنٹ کونسل ،پنجاب کونسل اور سرائیکی سٹو ڈنٹ کونسل کے ذمہ داران بھی موجود تھے۔