قیامت والے دن سب سے پہلے نماز کا حساب ہو گا،پروفیسر علامہ اسلم صدیقی

قیامت والے دن سب سے پہلے نماز کا حساب ہو گا،پروفیسر علامہ اسلم صدیقی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) ممتاز مذہبی سکالر مفسر قرآن پروفیسر ڈاکٹر علامہ محمد اسلم صدیقی نے جامع مسجد حجاز گلبرگ میں درس قرآن کی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ قیامت والے دن سب سے پہلے نماز کا حساب ہو گا۔ دین میں اکراہ نہیں ہے۔ آپ نے فرمایا کہ جو شخص جمعہ اور عید کی نماز نہیں پڑھتا اس کا نام منافقین میں لکھا جائے گا۔


انہوں نے مزید کہا کہ نماز روزہ زکواۃ عبادات کی باز پرس ہو گی۔

عقائد کی پختگی ضروری ہے غلط گواہی دینے والوں کی باز پرس ہو گی اور جھوٹی قسم کھانے والوں پر اللہ قیامت والے دن شدید عذاب دے گا۔ آپ ؐ ہر معاملے کو دین کے مطابق حل فرمایا کرتے۔ انہوں نے کہا کہ جو شخص اللہ تعالیٰ سے مضبوط تعلق جوڑتا ہے اور قرآن پر عمل کرتا ہے اس کا مطلب یہ ہے کہ اس نے اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھام لیا کیونکہ قرآن مکمل ضابطہ حیات ہے۔