پی ٹی آئی الیکشن2018 تک انتظار کرے،چوہدری علی عمران

پی ٹی آئی الیکشن2018 تک انتظار کرے،چوہدری علی عمران

  



لاہور(جنرل رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کے چیئر مین چوہدری علی عمران اور لاہور کے نائب صدرچو ہدری علی عدنان نے کہا ہے کہ عمران خان رونا بند کریں اورالیکشن2018 کیا انتظار کریں ،خطے کی ترقی کے ضامن عظیم منصوبے سی پیک کے مخالفین سن لے کہ ہم پاکستان اور خطے کی ترقی و خوشحالی کے ضامن منصوبے کو ہر قیمت پر کامیاب بنائیں گے۔ ا

نشاء اللہ سی پیک کا منصوبہ مکمل ہوگا اور پاکستان ترقی و خوشحالی کا سفر ضرور طے کرے گا اور ہمسایہ ممالک سے معاشی جنگ جیتیں گے۔

پاکستان انشاء اللہ ترقی کرے گا اور دنیا پاکستان کی طرف معاشی بہتری کے لئے رخ کرے گی ۔داروغے والا میں حلقے کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اورنج لائن ٹرین کی تکمیل سے سب سے زیادہ فائدہ ان لوگوں کو ہو گا جن کے پاس اپنی کوئی زاتی سواری نہیں ہے لیکن پی ٹی آئی کے اے ٹی ایم ہولڈر اس عظیم قومی منصوبے پر بھی سیاست چمکا رہے ہیں جس کی ہم مذمت کرتے ہیں ۔۔انہوں نے کہا کہ عقل کے اندھوں کی بلاوجہ کی مخالفت کے باوجود عوامی منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے اور یہ منصوبے جلد ہی پایہ تکمیل تک پہنچ جائیں گے

مزید : میٹروپولیٹن 4