پریس کلب میں شعور فاؤنڈیشن کے تعاون سے میڈیکل کیمپ کا انعقاد
لاہور(جنرل رپورٹر)لاہور پریس کلب کی گورننگ باڈی نے شعور فاؤنڈیشن کے تعاون سے معزز ممبران اور انکے اہل خانہ کی سہولت کیلئے میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا جس میں دو سو سے زائد افراد نے طبی معائنہ اور ٹیسٹ کروائے۔میڈیکل کیمپ میں دانتوں،ہیپاٹائٹس بی سی،ایل ایف ٹی،سی بی سی،یورک ایسڈ،کولیسٹرل اور شوگر کے ماہرین نے مریضوں کا معائنہ کیا جن میں ڈینٹل سرجن ڈاکٹر عتیق الرحمن، ڈینٹل سرجن ڈاکٹر حفضہ عتیق ودیگر شامل تھے۔
ڈینٹل سرجن ڈاکٹر شبیر حیدر، جنرل فیزیشن ڈاکٹر فیصل اور دیگر ماہرین شامل تھے کیمپ میں مریضوں کومفت ادویات بھی فراہم کی گئیں۔
۔دانتوں کے امراض فیلنگ،سکیلنگ،کلیننگ،پالشنگ،بلڈ ٹیسٹ، ہیپاٹائٹس بی سی،سی بی سی،ایل ایف ٹی،یورک ایسڈ،کولیسٹرل اور شوگر کے ٹیسٹ کئے گئے۔ کیمپ میں صحافیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ میڈیکل کیمپ کی اختتامی تقریب میں سیکرٹری پریس کلب عبدالمجید ساجد،ممبر گورننگ باڈی اسماعیل جکھڑاور ناصر غنی نے معزز مہمانوں بالخصوص شعور فاؤنڈیشن کی رکن مسز وحیدہ اکرم،چیئرمین سبحانی دی ہیلپر ٹرسٹ میاں محمد سعید،صدر فرسٹ وومن لائنزکلب لاہور عابدہ وارث اور سی ای او پیور اٹ فیصل جاوید چوہدری کا کلب آمد پر شکریہ ادا کیا اورکہا کہ گورننگ باڈی ممبران اور فیملیز کو صحت کی بہترین سہولیات فراہم کر رہی ہے ۔ سیکرٹری پریس کلب عبدالمجید ساجد، سینئر صحافی ضیاء اللہ خان نیازی،ممبر گورننگ باڈی اسماعیل جکھڑاور ناصر غنی نے میڈیکل کیمپ میں شریک ڈاکٹرز کو یادگاری شیلڈز پیش کیں۔