لوڈشیدنگ نے ماضی کے تمام ریکارڈ توڑدیے ہیں، منصب اعوان

لوڈشیدنگ نے ماضی کے تمام ریکارڈ توڑدیے ہیں، منصب اعوان

  



لاہور( پ ر) پاکستان جسٹس پارٹی کے چیئرمین ملک منصب اعوان نے 18 گھنٹے کی غیراعلاینہ لوڈشیڈنگ پرحکومت کی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ حالیہ لوڈشیدنگ نے ماضی کے تمام ریکارڈ توڑدئیے ہیں۔عوام کے صبرکاپیمانہ لبریز ہوچکاہے حکومت لاکھوں مزدورں کی معاشی قاتل ہے دیہاڑی واراور ان کے خاندان کوفاقوں کی نوبت پرلانے والے حکمران اپنے انجام کوبھول چکے ہیں بدترین بجلی بحران نے صنعتی پہیہ جام اور کاروبارٹھپ کرکے رکھ دئیے ہیں جس سے ملکی معیشت کوناقابل تلافی نقصان پہنچاہے۔اس موقع پرپاکستان جسٹس پارٹی لاہورکے سیکرٹری جنرل محمد ارشد وقاص نے کہاکہ میاں برادران نے عوام سے لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا وعدہ کرکے ووٹ لئے ساڑھے چار سال گزرنے کے باوجود لوڈشیڈنگ کی صورتحال پہلے سے بد ترہے۔

حکمران میٹرواورپلوں کوترجیح دے رہے ہیں تاکہ کمیشن کمایاجاسکے اورعوام بچوں سمیت خودکشیوں پرمجبورہے نہ بجلی ،نہ پانی نہ گیس عوام جائے توجائے کہاں ۔پڑھے لکھوں کونوکری نہیں ملتی ۔کسانوں کوباردانہ نہیں ملتا۔صنعتوں کو بجلی گیس نہیں ملتی ۔ ہربچہ بوڑھاپریشان ہے ۔ہم حکمرانوں کووراننگ دیتے ہیں کہ اپناقبلہ درست کرلو۔ بصورت دیگر عوام احتجاج پر مجبورہوگئی اور پھرعوام کے سمندرکے سامنے یہ چورلیٹرے ۔جاگیردار اور وڈیرے ٹھہرنہیں سکیں گے

مزید : میٹروپولیٹن 4