عمران خان کو ملکی سلامتی سے کوئی غرض نہیں،پرویز ملک
لاہور(جنرل رپورٹر) مسلم لیگ(ن)لاہور کے صدر محمد پرویز ملک،جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر ودیگر ارکان قومی و صوبائی اسمبلی وحید عالم،چوہدری محمد شہباز،غزالی سلیم بٹرمضان صدیق بھٹی سمیت دیگر نے کہا ہے کہ اقتدار کے بھوکے عمران خان کو ملکی سلامتی سے کوئی غرض نہیں اسے ہر حال میں اقتدار چاہیے ،جے آئی ٹی میں وزیراعظم نوازشریف کو جواب دینا ہے لیکن رو عمران خان رہا ہے ،عمران خان کو پانامہ لیکس میں سیاسی بیساکھی ملی،مخالفین جان لیں انتخابات2018ء میں ہی ہوں گے۔ ،قیامت کی نشانیاں ہیں آصف زرداری جیسے کرپٹ لوگ بھی نوازشریف کو چور کہہ رہے ہیں ، پیپلزپارٹی کی کرپشن کا گند ابھی تک مسلم لیگ (ن) صاف کررہی ہے، ملک میں میگا پراجیکٹس کی تعمیر انرجی کے میدان میں جاری منصوبے اور ترقی کی طرف بڑھتا ہو ا پاکستان مخالفین کو برداشت نہیں اور آئندہم انتخابات میں انہیں عبرتناک شکست نظر آ رہی ہے۔
جس کی وجہ سے ملک میں ایک مرتبہ پھر انتشار کی سیاست کا آغاز کردیا گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز لاہور پارٹی دفتر میں گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈپٹی میئر میاں طارق، نذیر خان سواتی، سید توصیف شاہ،عامر خان ،چوہدری