عوامی عدالت نے احتساب کانقارہ بجادیا،اشرفبھٹی
لاہور(جنرل رپورٹر) پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کے مرکزی رہنما محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ عوامی عدالت نے احتساب کانقارہ بجادیا ، چوروں کی شامت آنیوالی ہے اگرپاناما لیگ کے معاملے کومنطقی انجام تک نہ پہنچایاگیا توپاکستان میں کرپشن کاطوفان امڈآئے گا محمداشرف بھٹی نے مزید کہا کہ عوامی عدالت نے اسی دن حکمران خاندان کیخلاف اپنا فیصلہ سنادیا تھا جس روزپاناما لیگ کی نیوزبریک ہوئی تھی۔آصف زرداری کے اصولی سیاسی موقف سے پاکستان کے بیس کروڑعوام متفق ہیں۔
عدلیہ نے کئی شہریوں کی آزادی کے احکامات صادر کئے مگروہ آزادی کاپروانہ وصول ہونے سے پہلے جیل میں وفات پاگئے تھے ۔انہوں نے کہا کہ دنیامیں کئی حکمران پاناما میں اپنااوراپنے پیاروں کا نام آنے پرمستعفی ہوگئے مگر پاکستان کے حکمرانوں کوباعزت رخصتی پسند نہیں۔پاناما لیگ میں ملوث حکمرانوں کااحتساب توضرورہوگاخواہ وہ عوامی عدالت کے ہاتھوں ہو۔
انہوں نے کہا کہ حکمران خاندان کے ساتھ امتیازی رویہ فیڈریشن اورانصاف کیلئے زہرقاتل ہے ۔اگرہرمجرم کواس کے کئے کی سزانہ دی گئی توخدانخواستہ ہمارا معاشرہ انتشار سے دوچارہوجائے گا۔