کالم نگار و سابق ڈائریکٹر کشمیرلبریشن سیل مرزا محمد صادق جرال کی احبزادی کی شادی بخیروخوبی انجام پائی
لاہور( پ ر) کالم نگار و سابق ڈائریکٹر کشمیرلبریشن سیل مرزا محمد صادق جرال کی صاحبزادی کی شادی محمد شہباز حنیف جرال ایڈووکیٹ کے ساتھ لاہورمیں انجام پائی۔ اس موقع پر صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق، صوبائی وزیر ایکسائز وٹیکسیشن میاں مجتبیٰ شجاع الرحمان، ایم این اے ملک محمد ریاض، پی ٹی آئی آزادکشمیر کے سیکرٹری جنرل و ایم ایل اے غلام محی الدین دیوان، ایم پی اے غزالی سلیم بٹ، سابق مشیر و ایم پی اے حاجی قیصر امین بٹ سمیت پاکستان و آزادکشمیر کی مختلف سیاسی و سماجی جماعتوں کے رہنماؤں اور ناظمین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔